خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں وزیراعلیٰ پنجاب

حکومت پنجاب خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک June 24, 2024
امن کے فروغ میں خواتین سفارت کاروں کا کردار اہم ہوتا ہے، مریم نواز:فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہیں۔

خواتین سفارت کاروں کے عالمی دن کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا کہ آج کا دن دنیا بھر کی خواتین سفارتکاروں کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے لئے منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔ سفارت کاری میں خواتین کا کردار امن کو فروغ دینے میں اہم ہوتا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معروف سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ خواتین کو سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات میں کیرئیر اختیار کرنا چاہئیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ معاشرتی ترقی خواتین کی ترقی کے ساتھ منسلک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں