شدید ٹرولنگ پر سوناکشی اور ظہیر نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیئے
بالی وڈ کی نامور اداکارہ نے اپنے سات برس پرانے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو شادی کی ہے
سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کے بعد سوناکشی اور ظہیر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹ سیکشن بند کردیئے۔
بالی وڈ کی نامور اداکارہ نے اپنے سات برس پرانے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو شادی کی ہے۔
شادی کے بعد اداکارہ اور ان کے شوہر نے مشترکہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں تصاویر شیئر کی تھیں۔
سوناکشی سنہا کے مداحوں نے جب اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مبارکباد دینا چاہی تو پتہ چلا کہ کمنٹ سیکشن بند ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کو شادی پر بہت زیادہ ٹرولنگ کا سامنا ہے اور دونوں میاں بیوی نے ٹرولنگ سے بچنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔