کینیا ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ پر دھاوا فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

مظاہرین ٹیکسوں میں مجوزہ اضافے کیخلاف صدر ولیم روٹو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں


ویب ڈیسک June 25, 2024
فوٹو: اے ایف پی

کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجسنی کے مطابق منگل کو ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت نیروبی میں پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر مختلف حصوں میں آگ لگا دی۔

پولیس نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس میں کم از کم 10 مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

احتجاج کرنے والے مظاہرین ٹیکسوں میں مجوزہ اضافے کیخلاف صدر ولیم روٹو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں