مقدمات سے میری زبان بند نہیں کرائی جاسکتی صنم جاوید

وہ وقت دور نہیں جب ہم سب رہا ہوں گے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ


ویب ڈیسک June 26, 2024
وہ وقت دور نہیں جب ہم سب رہا ہوں گے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ مقدمات سے میری زبان بند نہیں کرائی جاسکتی، وہ وقت دور نہیں جب ہم سب رہا ہوں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات سے اب مجھے پریشانی نہیں ہو رہی، جتنے مرضی مقدمات بنائیں اتنےہی یہ بے نقاب ہونگے، بانی پی ٹی آئی پر بھی دو سو کے قریب مقدمات بنائے گئے جو سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے مقدمات درج کرائیں گے میں وہاں وہاں ضمانت کے لیے جاؤں گی، وہ وقت دور نہیں جب ہم سب رہا ہوجائیں گے، بہت جلد عدالتوں سے جھوٹے مقدمات ایک ایک کرکے ختم ہوجائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری فیملی ملاقات کیلئے آئی ہے ان کو مجھ سے ملنے نہیں دے رہے ، سیاسی انتقام کیلئے مجھے تنگ کیا جا رہا ہے، ان مقدمات سے میری زبان بند نہیں کرائی جا سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں