عدت کیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل ہوگی یا نہیں فیصلہ کل سنایا جائیگا
سزا معطلی کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا فیصلہ سنائیں گے
دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سزا معطلی کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی ہے اور وہ کل اس حوالے سے فیصلہ سنائیں گے جو کہ محفوظ کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے 27 جون کو دن تین بجے فیصلے کا وقت مقرر کررکھا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔