پاکستانی لوک گلوکارہ مائی ڈھائی ٹائمز اسکوائر کی زینت بن گئیں

اسپاٹی فائے نے ایکول پروگرام کے تحت 80 سالہ گلوکارہ کو ماہ جون کیلئے پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کیا ہے


ویب ڈیسک June 26, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان کے صحرائی علاقے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی لوک گلوکارہ مائی ڈھائی ٹائمز اسکوائر نیویارک کی زینت بن گئیں۔

میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے نے ایکول پروگرام کے تحت 80 سالہ گلوکارہ کو ماہ جون کیلئے پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مائی ڈھائی نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی جلوہ گر ہونے والی سال 2024 کی پہلی گلوکارہ بھی بن گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اسپاٹی فائے کا ایکول پاکستان پروگرام خواتین گلوکاروں کی حوصلہ افزائی اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں