ایلومینیئم پگھلانے کے لیے کاربن سے پاک ٹیکنالوجی
کمپنی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کا مقصد پیداوار کے ماحول دوست طریقوں کی جانب منتقلی میں تیزی لانا ہے
ایک برٹش آسٹریلوی کان کن کمپنی کی کینیڈا میں قائم فیسیلیٹی کاربن سے پاک ایلومینیئم پگھلانے کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے جارہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کا مقصد پیداوار کے ماحول دوست طریقوں کی جانب منتقلی میں تیزی لانا ہے۔
Elysis ٹیکنالوجی کا مقصد ایلومینیئم پگھلانے کے روایتی طریقوں کو بدلنا، تمام براہ راست گرین ہاؤس گیسز کو ختم کرنا اور آکسجین کی پیداوار کرنا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو کیوبیک میں ریو ٹِنٹوز آرویڈا میں نصب کیا جائے گا۔
کمپنی اسمیلٹر میں 10 بڑے پوٹ والا ایک ڈیمانسٹریشن پلانٹ بنائے گی جو 100 کلو ایمپئر پر کام کرے گا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق منصوبے میں مجموعی طور پر 28 کروڑ 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس میں ریو ٹنٹو اور کیوبک حکومت کا 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اور 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بالترتیب حصہ ہوگا۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ریو ٹِنٹو میں لیا جانے والے یہ آزمائشی قدم Elysis ٹیکنالوجی جو کی مکمل صنعت کاری کے لیے اہم ہوگا۔
واضح رہے ایلومینیئم طویل عرصہ سے اپنی مضبوطی، ہلکے وزن اور نا ختم ہونے والے قابلِ تجدید امکانات کی وجہ سے پائیدار اشیاء بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔