ٹیٹوز کی سیاہی میں انفیکشن کا سبب بننے والے بیکٹیریا ہوتے ہیں
رپورٹ جریدے ’اپلائیڈ اینڈ انوائرمینٹل مائیکرو بائیولوجی‘ میں شائع ہوئی ہے
محققین نے کمرشل طور پر استعمال ہونے والی ٹیٹوز اور مستقل میک اپ کی سیاہی میں بیکٹیریا سے خبردار کیا ہے جو انسانی انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ایک مائکرو بایولوجسٹ سیونگ جا کم نے کہا کہ ہمارے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیٹو کی سیاہی بیکٹیریا کی آماجگاہ بن سکتی ہے جو جلد کی پرت جیسے کم آکسیجن والے ماحول میں پنپ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ آلودہ زدہ ٹیٹو کی سیاہی ایروبک یا اینیروبک دونوں قسم کے بیکٹیریا سے انفیکشن کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہوسکتی ہے۔
مذکورہ بالا رپورٹ جریدے 'اپلائیڈ اینڈ انوائرمینٹل مائیکرو بائیولوجی' میں شائع ہوئی ہے۔
محققین کا مطالعے کا مقصد امریکی مارکیٹ میں ٹیٹو کی سیاہی میں بیکٹیریا کی موجودگی اور اسکے نقصانات کا اندازہ لگانا تھا۔ نتائج بیکٹیریا کی نشاندہی کیلئے ٹیٹوز کی سیاہی کی نگرانی پر بھی زور دیتے ہیں۔