پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں شاندانہ گلزار

عمران خان سے گزارش ہے عمر ایوب کا استعفی واپس لیں، رہنما تحریک انصاف


ویب ڈیسک July 04, 2024
عمران خان سے گزارش ہے عمر ایوب کا استعفی واپس لیں، رہنما تحریک انصاف فوٹو:فائل

تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پی ٹی آئی میں گروپنگ کی تردید کردی۔

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج پارٹی رہنماؤں کی اہم ملاقات کا دن تھا جس کےلیے متعدد رہنما جیل پہنچے تاہم عمر ایوب، شبلی فراز سمیت کسی بھی لیڈر کو اجازت نہیں ملی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے تمام رہنما جیل کے باہر گھنٹوں کھڑے رہے یہاں تک کہ ملاقات کا وقت بھی ختم ہوگیا لیکن انتظامیہ نے اجازت نہ دی۔

ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عمر ایوب کی جیل عملہ سے تلخ کلامی ہوئی اور وہ سپریٹنڈنٹ سمیت جیل عملے کو برا بھلا کہتے رہے۔ انہوں نے سپریٹنڈنٹ کو ٹاؤٹ قرار دیا۔

تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین سے گزارش کرونگی کہ عمر ایوب کا استعفی واپس لیں، پارٹی میں کوئی پختون پنجابی گروپ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔