ٹام کروز کی اپنی بیٹی سوری کے ساتھ اختلافات کی وجہ سامنے آگئی

’ٹاپ گن اسٹار‘ کی اپنی 18 سالہ بیٹی کی ہائی اسکول گریجویشن تقریب سے غیر حاضر رہے تھے


ویب ڈیسک July 05, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

ٹام کروز نے اپنی بیٹی سوری کے ساتھ بگڑتے تعلقات پر ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

'ٹاپ گن اسٹار' کی اپنی 18 سالہ بیٹی کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کو ہوا مل رہی ہے کیونکہ وہ حال ہی میں بیٹی کی ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب سے غیر حاضر تھے۔

میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹام کروز اپنے اہل خانہ کو سائنٹولوجی کو اپنا واحد مذہب ماننے پر مجبور کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

سائنٹولوجی کے ماہر ٹونی اورٹیگا کا کہنا تھا کہ ٹام نے بار بار ثابت کیا ہے کہ ان کی نمبر ون وفاداری ان کے مذہب اور ڈیوڈ مسکاویج کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹام کروز کی بیٹی نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا

مشن امپوسیبل آئیکون نے 31 سالہ بیلا اور 29 سالہ کونر سے شادی کے بعد سے اپنے بچوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا ہے، جن کا تعلق ان کے مذہب سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں