لاہور سابق شوہر نے شیر خوار بیٹا نہ دینے پر مطلقہ بیوی کو قتل کردیا
خاتون کو جسم کے مختلف حصوں پر چار گولیاں لگیں، پولیس نے سابق شوہر کو دوست سمیت گرفتار کرلیا
لاہور میں سابق شوہر نے شیرخوار بیٹے کو نہ دینے دوست کے ہمراہ مطلقہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں چار ماہ کا بچہ نہ دینے پر سابق شوہر کی جانب سے بیوی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد 32 سالہ آمنہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے سابق شوہر ملزم عامر اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چار جون کی رات پیش آیا، ملزم علیحدگی کے بعد خاتون سے چار سالہ بیٹا واپس مانگتا تھا، ملزم عامر نے اپنے ساتھی عاطف کے ساتھ مل کر سابقہ بیوی پر گولیاں چلائیں ، خاتون تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال میں زیر علاج رہی متاثرہ خاتون آمنہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کو جسم کے مختلف حصوں پر چار گولیاں لگی تھیں، سابق شوہر ساتھی سمیت گرفتار ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔