اننت امبانی کی شادی کیلئے عالیہ بھٹ کا انتخاب پاکستانی ڈیزائنر

اداکارہ کا لباس اور اسٹائل بازی لے گیا


ویب ڈیسک July 07, 2024
عالیہ بھٹ نے بھارتی ڈیزائنرز کو نظرانداز کردیا : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب کے لیے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔

ستاروں سے سجی اس پُرتعیش تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز سمیت بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جن میں سلمان خان، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، مادھوری، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی میں سلمان خان کے ڈانس کے چرچے

امبانی کی تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں نے مہنگے ترین لباس زیب تن کیے تھے لیکن تمام مہمانوں میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کا سیاہ رنگ کا لباس بازی لے گیا۔

عالیہ بھٹ نے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب کے لیے بھارتی ڈیزائنر کے بجائے پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔

اداکارہ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، عالیہ بھٹ کے لباس اور اسٹائل کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں