میانوالی اور اسلام آباد پولیس کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ

عمر ایوب گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتار نا ہو سکے


ویب ڈیسک July 07, 2024

میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ مارا تاہم عمر ایوب گھر پر نہ ہونے کے باعث گرفتار نا ہو سکے۔

پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

واضح رہے کہ پولیس کو عمر ایوب انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، سرگودھا انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کیے۔



دوسری جانب، عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے ٹی سی سرگودھا کی جانب سے میرے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس پر اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپہ مارا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار وفاقی اور صوبائی حکومت ایجنسیوں کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنا چاہتی ہیں، واضح کردوں بانی پی ٹی آئی کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں