نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

فریقین تحمل اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں، نومنتخب وزیراعظم


ویب ڈیسک July 08, 2024
نومنتخب برطانوی وزیراعظم کا نیتن یاہو سے غزہ میں جنگ بندی اور دو ریاستی حل کا مطالبہ

نو منتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اپنے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے پہلے ٹیلی فون رابطے میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور دو ریاستی حل کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور لبنان کی موجودہ صورت حال سمیت مشرق وسطیٰ پر تفصیلی بات چیت کی۔ گفتگو کا محور حماس اور حزب اللہ رہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ اور لبنان میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے اسرائیلی ہم منصب سے کہا کہ ماحول کے تناؤ میں کمی اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے دو ریاستی حل کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

لبنان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حزب اللہ کے اسرائیل پر حملے پر تشویش ہے۔ فریقین کو تحمل اور سمجھداری سے کام لینا ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کیئر اسٹارمر کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ جلد طے پاجانے کی امید کا اظہار بھی کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ کے نئے وزیراعظم کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں