فلم پروڈکشن کے مشکل وقت میں دیا مرزا نے بہت ساتھ دیا تاپسی پنوں کا انکشاف
اداکارہ نے 2022 میں ہدایت کار ترون دودیجا کی فلم ’دھک دھک‘ کو پروڈیوس کیا تھا جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی
بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ فلم پروڈکشن کے مشکل وقت میں اداکارہ دیا مرزا نے ان کا بہت ساتھ دیا۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فلم بنانا آسان کام نہیں ہے اور ان کے شریک پروڈیوسر اپنے حصے کی رقم لے کر پروجیکٹ سے الگ ہوگئے تھے۔
تاپسی پنوں نے بتایا کہ فلم اگر بڑے بجٹ کی نہ ہو تو بھی فلم اسٹوڈیوز تھیٹر آنے سے قبل ہی بڑی رقم وصول کرلیتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق تھیٹر والے صرف ایک ٹوکن رقم دیتے ہیں جبکہ وہ تشہیری مہم پر کوئی رقم بھی نہیں لگاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تاپسی پنوں نے اپنی شادی تقریبات کو خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
یاد رہے کہ تاپسی پنوں نے 2022 میں ہدایت کار ترون دودیجا کی فلم 'دھک دھک' کو پروڈیوس کیا تھا جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔