تجسس میں مبتلا کتے نے گھر میں آگ لگا دی
مالک مکان نے چولہے سے لگی آگ کی تصدیق کی جس کو عملے کی آمد سے قبل بجھا دیا گیا تھا
امریکا میں فائر فائٹرز نے ایک سیکیورٹی کیمرا فوٹیج شیئر کی ہے جس میں تجسس میں مبتلا کتے کو ڈبوں میں تلاشی لیتے ہوئے گھر میں آگ بھڑکاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کولوراڈو اسپرنگز فائر ڈیپارٹمنٹ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ فائر فائٹر عملہ رش مور ڈرائیو پر واقع ایک گھر پر ایک ممکنہ آتشزدگی کی رپورٹ پر پہنچا۔
ٹیم 26 جون کو صبح 4 بج کر 47 منٹ پر پہنچی اور گھر کے مالکان سے بات کی جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے چولہے سے آگ لگی تھی جس کو عملے کی آمد سے قبل بجھا دیا گیا۔
سیکیورٹی کیمرا فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی کہ آتشزدگی کا سبب گھر میں موجود کتے تھا جس نے چولہے پر موجود کچھ ڈبوں میں دیکھنے کے لیے ٹانگیں رکھیں اور حادثاتی طور پر اوون کو جلا دیا جس سے ڈبوں نے آگ پکڑ لی۔
جس شخص نے کچن میں لگی آگ کو بجھایا ان کا پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانے کا علاج کیا گیا جبکہ گھر میں موجود دیگر انسان یا جانور کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔