والد نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے پھر کبھی واپس نہیں آئے

کنول آفتاب کا اپنے والد کے بارے میں حیران کُن انکشاف


ویب ڈیسک July 10, 2024
کنول آفتاب نے مداحوں کے سوال کا جواب دے دیا : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار، میزبان اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے اپنے والد کے بارے میں حیران کُن انکشاف کردیا۔

حال ہی میں کنول آفتاب اور اُن کے شوہر و ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں اس جوڑے نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے۔

مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں میں ایک سوال کنول آفتاب کے والد سے متعلق تھا جس پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں کبھی اپنے والد کے بارے میں بات نہیں کرتی کیونکہ میں اپنے والد کے ذکر پر جذباتی ہوجاتی ہوں۔

کنول آفتاب نے کہا کہ ہر انسان کے لیے فیملی کا موضوع بہت حساس ہوتا ہے اور اگر کسی کی فیملی میں کوئی حادثہ ہوجائے تو اُس پر بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں جب تیسری جماعت میں تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، میرے والد ہمیں نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر کبھی واپس لوٹ کر نہیں آئے۔

اُنہوں نے کہا کہ والدہ سے علیحدگی کے بعد والد نے میرے اسکول کی فیس بھی ادا نہیں کی تھی جس کی وجہ سے مجھے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

کنول آفتاب نے کہا کہ بےشک! میرے والدین کی آپس میں نہیں بن سکی لیکن میری والدہ اور میرے ماموں وغیرہ نے کبھی مجھے اپنے والد سے ملنے نہیں روکا۔

مزید پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو 2 کروڑ کا نقصان

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں اپنے والد سے ملاقات کرتی ہوں لیکن میرے والد کو سوشل میڈیا پر آنا پسند نہیں، اسی وجہ سے وہ کبھی میری ویڈیوز میں نہیں آئے۔

واضح رہے کہ 2021 میں کنول آفتاب نے ساتھی ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر سے نکاح کیا تھا، 2022 میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں