گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے گزشتہ روز گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک July 11, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

گوتم گمبھیر کے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ روز بدھ کو سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پرانے حریف گوتم گمبھیر کے بھارتی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بننے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوتم گمبھیر مثبت اور سیدھی بات کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ گوتم گمبھیر کو ایک بڑا موقع ملا ہے اور یہ ان پر منحصر ہوگا کہ وہ کیسے اس کا بہترین استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی گوتم گمبھیر کی بطور بھارتی ہیڈ کوچ تقرری پر کہا کہ وہ سابق بلے باز کے بہت بڑے مداح ہیں۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ مجھے گمبھیر کا میدان پر سخت لیکن میدان سے باہر شریف آدمی کا انداز پسند ہے۔ وہ ایک بہت ہی ہوشیار کرکٹر ہے جو بطور کوچ بھارتی ٹیم کے لیے لاجواب ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر نے ون ڈے ورلڈ کپ 2011 کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف 97 رنز بناکر بھارت کو 28 سال بعد ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

گوتم گمبھیر نے 2003 میں اپنے ون ڈے ڈیبیو کے بعد سے بھارت کے لیے اپنے 13 سالہ طویل بین الاقوامی کیریئر کے دوران 10,000 سے زیادہ رنز بنائے۔

گوتم گمبھیر کی پہلی ذمہ داری اس ماہ کے آخر میں سری لنکا کا وائٹ بال ٹور ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں