سسلین مافیا کے سربراہ کی بہن کو 14 برس قید کی سزا

روسیلیا کو مارچ 2023 میں گرفتار کیا گیا اور ان پر الزام تھا اپنے بھائی کی معاونت اور ان کے مالی معاملات دیکھ رہی ہیں


ویب ڈیسک July 11, 2024
سسلین مافیا کے سربراہ گزشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے—فوٹو: رائٹرز

اٹلی کی عدالت نے سسلین مافیا کے انتقال کرجانے والے سربراہ میٹیو مسینا ڈینارو کی بہن روسیلیا کو مافیا اور لوٹی گئی اشیا وصول کرنے پر 14 برس قید کی سزا سنا دی۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسلیا کو مارچ 2023 میں گرفتار کر کے ان کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا تھا اور پراسیکیوٹر نے ان پر اپنے بدنام زمانہ بھائی کو بچانے، ان کے مالی معاملات کا انتظام کرنے اور انہیں بیرونی دنیا میں دیگر لوگوں سے رابطوں میں معاونت کے الزامات عائد کیے تھے۔

سسلی کے دارالحکومت پالیرمو کی عدالت نے 69 سالہ روسیلای کو مذکورہ الزامات پر سزا سنائی تاہم اطالوی قانون کے مطابق ان فیصلوں کے خلاف حتمی فیصلے سے قبل دو مرتبہ اپیل کی جاسکتی ہے۔

اٹلی کی سسلین مافیا کے سربراہ میٹیو مسینا ڈینارو گزشتہ برس جنوری میں گرفتاری سے قبل اٹلی کو انتہائی مطلوب ملزمان میں شامل تھا اور انہوں نے تین دہائیاں مفروری میں گزارے اور اسی دوران ان پر کئی قتل کے الزامات بھی لگے تاہم گزشتہ ستمبر میں کینسر کے عارضے میں لاحق ہو کر انتقال کرگئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ میٹیو مسینا ڈینارو جب مفرور تھے تو اپنے رشتہ داروں اور ساتھیوں سے رابطہ کرتے تھے جو ایک کاغذ ٹکڑے 'پزینی' کے ذریعے ہوتی تھی، جس میں بعض اوقات احکامات اور ہدایات ہوتی تھی اور ان میں چند کوڈز میں لکھے ہوتے جو ان کی بہن کے گھر سے برآمدہوئے تھے۔

مافیا کا سربراہ 1993 میں منظرعام سے غائب ہوگیا تھا کیونکہ ان کے خلاف مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی تفصیلات سامنے آرہی تھیں، جس میں 1992 میں مافیا مخالف پروسیکیوٹر گیووانی فیلکون اور پائیلو بورسیلینو کا قتل بھی شام تھا۔

میٹیو مسینا ڈینارو عرف 'یو سیکو' مافیا کے رکن اور دی بیسٹ رینا سیلویٹور کی سربراہی میں کورلیونیسی کے قریبی اتحادی کے بیٹے تھے، سسلی کے مافیاز کوسا نوسٹرا کے سربراہوں کے غیرمتنازع سربراہ بن گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔