وفاقی حکومت کا جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

10 رکنی کمیٹی 3 روز کے اندر 14 اگست کے پروگرام، وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام پر کام وزیر اعظم کو پیش کرے گی


ویب ڈیسک August 04, 2024
فوٹو-فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کی تیاریوں پر 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق 10 رکنی کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ، کوآرڈینیٹر رانا مشہود ، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اطلاعات اور وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز شریف بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 رکنی کمیٹی 3 روز کے اندر 14 اگست کے پروگرام، وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام پر کام کر کے اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں