اریجیت سنگھ کی کامیابی کا راز کیا ہے بھارتی گلوکارہ نے بتادیا

گلوکار خود کو ایک طالب علم سمجھتے ہیں اسی لیے وہ جو کرنا چاہتے ہیں آسانی سے کرجاتے ہیں، سنیدھی چوہان


ویب ڈیسک August 04, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اریجیت سنگھ کی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اریجیت سنگھ خود کو ایک طالب علم سمجھتے ہیں اسی لئے وہ جو کرنا چاہتے ہیں آسانی سے کرجاتے ہیں۔

سنیدھی چوہان کا کہنا تھا اریجیت خود کو ایک کمرشل گلوکار کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ وہ موسیقی تخلیق کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کا گانا ہو اریجیت سنگھ اپنی آواز کو تبدیل کیے بغیر اسے گا لیتے ہیں جبکہ اکثر گلوکار مختلف طرح کے گانوں کیلئے اپنی آواز تبدیل کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

بھارتی گلوکارہ کے مطابق اریجیت دوسرے گلوکاروں کو سننا پسند کرتے ہیں اور وہ ان سے سیکھتے ہیں اور اپنے کنسرٹ میں بھی دوسرے گلوکاروں کے گانے گاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں