اشنا شاہ کا الجزائری باکسر ایمان خلیف جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

میں نے پی سی اوز کو کنٹرول نہیں کیا ہوتا تو مجھ میں بھی کچھ خصوصیات مردانہ نظر آجاتیں، اداکارہ


ویب ڈیسک August 05, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے پیرس اولمپکس کی متنازعہ الجزائری باکسر ایمان خلیف جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ان کے پٹھوں کی نشونما زیادہ ہوئی اور ان کے خون میں اینڈروجنز نامی ہارمون کا اخراج بھی زیادہ ہے جس سے جسم پر زیادہ بال اگتے ہیں۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ اگر ان کی تربیت ایک ایتھلیٹ کی طرح ہوتی اور انہوں نے پی سی اوز کو کنٹرول نہیں کیا ہوتا تو مجھ میں بھی کچھ خصوصیات مردانہ نظر آجاتیں۔

dfasasfsa

اداکارہ نے لکھا کہ جو خواتین اس مسئلے کا سامنا کر رہی ہیں وہ اسے کنٹرول کر سکتی ہیں اور ان کی بہت سی دوست اداکارائیں بھی اس مسئلے کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی تحقیق کے بعد خواتین خود بھی پی سی اوز کو کنٹرول کرسکتی ہیں اور یہ احمقانہ خیال ہے کہ ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی بلند سطح سے زنانہ پن متاثر ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں