اکشے کمار کی ممبئی میں درگاہ حاجی علی پر حاضری چادر بھی چڑھائی

اداکار کی آخری فلم 'سرپھرا' بری طرح فلاپ ہوئی اور وہ باکس آفس پر صرف 25 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی


ویب ڈیسک August 08, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کے نامور اداکار اکشے کمار اپنی اگلی فلم کی ریلیز سے قبل ممبئی کی حاجی علی کی درگاہ پہنچ گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطاق کامیڈی فلم 'کھیل کھیل میں' کی کامیابی کیلئے اداکار ممبئی میں حاجی علی کی درگاہ پہنچے اور چادر بھی چڑھائی۔


اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ کی تزئین و آرائش کے لیے 1.21 کروڑ بھارتی روپے عطیہ بھی کیے۔


fasdfasasd


اداکار کی آخری فلم 'سرپھرا' بری طرح فلاپ ہوئی اور وہ باکس آفس پر صرف 25 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔


اکشے کمار نے اس سے قبل اپنی رہائش گاہ پر ایک چھوٹے سے لنگر کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں اداکار نے خود ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا۔


یہ بھی پڑھیں : 'ابے مرا نہیں ہوں'، اکشے کمار کا فلاپ فلموں پر تعزیتی پیغامات ملنے کا انکشاف


واضح رہے کہ اکشے کمار کی آنے والی فلم 'کھیل کھیل میں' 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی جس میں تاپسی پنوں، وانی کپوراور فردین خان بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔