9 مئی کیسز بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرتفتیشی ٹیموں کونوٹس جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک August 10, 2024
تفتیشی ٹیموں سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا:فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کیسز کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر تفتیشی ٹیموں کو نوٹس جاری کردئیے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں کی سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت جج کی موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوگئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالرزاق نے تمام درخواستیں متعلقہ عدالت بھجوا دیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آج کوئی کارروائی نہیں کی۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی ٹیموں کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں