ہمپ بیک وہیلز کا اپنے شکار کو چکما دینے کا دلچسپ طریقہ

وہیلز بلاوجہ ہی بے ترتیب بلبلوں کو خارج نہیں کرتیں


ویب ڈیسک August 31, 2024
[فائل-فوٹو]

حال ہی میں یہ بات دریافت ہوئی ہے کہ ہمپ بیک وہیلز خارج کردہ پانی میں بلبلے شکار کو الجھانے اور پھنسانے میں استعمال ہوتے ہیں جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کو یمپ بیک وہیلز کے ٹولز کے طور پر درجہ بند کیا جانا چاہیے۔

مخصوص اور جدید کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہیلز بلا وجہ ہی بے ترتیب بلبلوں کو خارج نہیں کرتیں بلکہ وہ ان کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ خوراک حاصل کرسکیں۔

سمندری ماہر حیاتیات لارس بیجڈر نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ جنوب مشرقی الاسکا میں تنہا ہمپ بیک وہیلز کرل (ایک قسم کی سمندی مخلوق) کو پکڑنے کے لیے پیچیدہ بلبلوں پر مشتمل جال بناتی ہیں جو شکار کو کنفیوژ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مزید برآں الاسکا کے پانیوں میں ان ہمپ بیک وہیلز کا مشاہدہ کرنے والے سائنس دانوں کی طرف سے یہ سفارش کی گئی ہے کہ حکومتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات سے ان وہیلز کے زندہ رہنے کے امکانات کو بڑھایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں