پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں خواجہ آصف

محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کسی ٹیم کا حصہ نہیں، وزیر دفاع


ویب ڈیسک August 31, 2024
محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کسی ٹیم کا حصہ نہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں۔

نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔

محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں، میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ نے اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں