بالی وڈ کی رومینٹک فلم ’صنم تیری قسم‘ کا سیکوئیل بنانے کی تیاریاں

سیکوئل میں نئے چہرے نظر آئیں گے، حارش وردھن رانے اور ماورا حسین کو دوبارہ کاسٹ نہیں کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 01, 2024

بالی ووڈ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم 'صنم تیری قسم' کا سیکوئل بنایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکوئل کا عنوان 'جانم تیری قسم' ہوگا اور اسے ایک میوزیکل فلم کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

فلم کے سیکوئل کی ہدایتکاری ایک بار پھر رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کریں گے۔

سیکوئل میں نئے چہرے نظر آئیں گے اور حارش وردھن رانے اور ماورا حسین کو دوبارہ کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔

فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے آڈیشنز جاری ہیں اور اس میں 18-20 سال کی عمر کی ایسی لڑکی کی تلاش ہے جو گانے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ کی خصوصیات بھی رکھتی ہو جبکہ فلم کی کہانی 'عاشقی 2' کے طرز پر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں