لاہور میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم ماں بیٹی کو قتل کرکے پانچ لاکھ لوٹ کر فرار ہوگیا تھا


ویب ڈیسک September 02, 2024
ملزم ماں بیٹی کو قتل کرکے پانچ لاکھ لوٹ کر فرار ہوگیا تھا

دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

نشتر کالونی میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا اشتہاری ملزمان سے مقابلہ ہوا جس میں انتہائی مطلوب اشتہاری عبدالرحمان ہلاک ہوگیا۔

آرگنائزڈ یونٹ کینٹ پولیس ملزم عبدالرحمان کو نشاندہی کے لیے لے جارہی تھی کہ عبدالرحمان کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کی تو وہ اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہی مارا گیا جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

ہلاک اشتہاری ملزم نے چونگی امر سدھو میں دوران ڈکیتی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تھی۔ لڑکی والدہ نے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے دونوں کو قتل کردیا تھا۔ ملزم ماں بیٹی کو قتل کرکے پانچ لاکھ لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے