نائیجیریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ81 افراد ہلاک

نائیجیریا کے گاؤں پر جدید اسلحہ سے لیس 50 سے زائد مسلح افراد نے دھاوا بول دیا


ویب ڈیسک September 04, 2024
نائیجریا میں گاؤں پر حملے کا ذمہ دار پولیس نے بوکو حرام کو ٹھہرایا ہے، فوٹو: فائل

نائیجیریا کی ریاست یوبے میں خودکار اسلحہ سے لیس 50 سے زائد افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 81 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا کے مافا گاؤں پر صبح 4 بجے آر پی جی گرینیڈز اور خود کار ہتھیاروں سے لیس درجن سے زائد موٹر سائیکلوں پر 50 افراد نے دھاوا بولا۔

حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور دیہاتیوں کو چھپنے کی جو جگہ ملی اس طرف دوڑ پڑے لیکن انھیں کہیں پناہ نہیں ملی۔ جھاڑیوں اور کھیتوں تک میں لاشیں بکھری پڑی ہیں۔

حملہ آوروں نے دکانوں اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ متعدد دیہاتی حملے کے بعد سے لاپتا ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ پناہ کی تلاش میں گاؤں سے باہر نکل گئے اور حملہ آوروں کے ہتھے چڑھ گئے۔

مقامی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے ہے تاہم بوکو حرام کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ نائجیریا میں یوبے سمیت 3 ریاستوں میں گزشتہ 15 برس سے خانہ جنگی جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں شہری ہلاک اور 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں