نیویارک کے 2 گورنز کی معاون چین کیلیے جاسوسی پر شوہر سمیت گرفتار

لنڈا سن اور ان کے شوہر کو چین میں کاروبار کرایا گیا اور لاکھوں ڈالرز دیئے گئے


ویب ڈیسک September 04, 2024
لنڈا سن اور ان کے شوہر کو چین میں کاروبار کرایا گیا اور لاکھوں ڈالرز دیئے گئے

نیویارک کے 2 گورنرز کے لیے معاون کے طور پر خدمات انجام دینے والی لنڈا سن دراصل چین کی ایجنٹ تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی 2 گورنز کی معاون رہنے والی لنڈا سن پر لاکھوں ڈالرکے عوض چین کے لیے کام کرنے کا الزام تھا۔

لنڈا سن اور ان کے شوہر کو پرفارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت ویزا فراڈ، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کا الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ لنڈا سن گورنر کیتھی ہوچل کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور سابق گورنر اینڈریو کوومو یے ڈپٹی ڈائیورسٹی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔

وفاقی استغاثہ نے لنڈ اسن پر الزام عائد کیا کہ انھوں چینی حکام کے کہنے پر تائیوان کی حکومت کے نمائندوں کو نیویارک کے گورنر سے رابطہ کرنے نہیں دیا۔

جس کے بدلے میں ان کے شوہر کو چین میں کاروباری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے گئے۔

علاوہ ازیں چین کے لیے جاسوسی پر لنڈاسن اور ان کے شوہرنے ملٹی ملین ڈالر کی جائیدادیں بنائیں۔

تاہم لنڈا سن اوران کے شوہر نے عدالت کےسامنے خود پر لگائے تمام الزامات کو رد کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں