شہری کا قتل 9 سالہ راہگیر بچے کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان گرفتار

گزشتہ دنوں سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے زاہد محمود نامی شہری کو قتل کردیا تھا


ویب ڈیسک September 05, 2024
گزشتہ دنوں سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے زاہد محمود نامی شہری کو قتل کردیا تھا (فوٹو: فائل)

راولپنڈی میں فائرنگ کرکے شہری کو قتل اور 9 سالہ راہگیر بچے کو زخمی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں راوت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل اور راہگیر بچے کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عمر اور عزیر شامل ہیں، جنہوں نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے زاہد محمود نامی شہری کو قتل کردیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچہ حسین قدیر بھی زخمی ہوگیا تھا۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا جبکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی کیلئے اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں