9 مئی مقدمات میں فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور

عدالت نے ناسازیٔ طبیعت کی و جہ سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے عبوری ضمانتوں میں 5 اکتوبر تک توسیع کردی


ویب ڈیسک September 07, 2024
(فوٹو: فائل)

فواد چوہدری کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست منظور ہوگئی۔


انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست میں ایک روزہ حاضری معافی منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 5 اکتوبر تک توسیع کردی ۔


ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے وکیل ظفر اقبال کی وساطت سے فواد چوہدری کی حاضری معافی کے لیے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فواد چوہدری کی طبیعت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔


عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 5 اکتوبر تک توسیع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں