پنجگور پولیس گشت پر مسلح افراد کے حملے میں سب انسپکٹر شہید

چیتکان بازار میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس پر اچانک فائرنگ کردی، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی


ویب ڈیسک September 09, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجگور میں پولیس گشت پر مسلح افراد کے حملے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔


حکام کے مطابق اتوار کی شب پنجگور کے علاقے چیتکان بازار میں مسلح افراد نے اچانک پولیس گشت پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں ایک پولیس اہل کار شہید ہوگیا، جس کی شناخت سب انسپکٹر شکیل احمد کے نام سے ہوئی۔


اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شہید اہل کار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ متعلقہ اداروں نے حملے کے مقام سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید سب انسپکٹر شکیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر شکیل احمدنے فرائض کی بجاآوری کے دوران شہادت کا مرتبہ پایا۔ شہید سب انسپکٹر شکیل احمدکی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں