نامور ڈائریکٹر نے آڈیشن کیلئے مختصر لباس پہننے کا مطالبہ کیا حرا خان

اداکارہ نے ڈائریکٹر کے مطالبات سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا


ویب ڈیسک September 09, 2024
حرا خان کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کو جوہر دکھا چکی ہیں : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ حرا خان نے آڈیشن سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔

حرا خان کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جوکہ اُنہوں نے پاکستانی میگزین کو دیا تھا، اس انٹرویو میں اداکارہ نے آڈیشن کے لیے کاسٹنگ ڈائریکٹر کے مطالبات بتائے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈرامے کے سیٹ پر مجھے میری ساتھی اداکارہ نے ایک ڈائریکٹر کے بارے میں بتایا کہ اس ڈائریکٹر کو اپنے نئے ڈرامے کے لیے کاسٹ کی ضرورت ہے، یہ کافی مشہور کاسٹنگ ڈائریکٹر ہیں تو تُم ان کے ڈرامے کے لیے آڈیشن دو۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے ساتھی اداکارہ سے ڈائریکٹر کا نمبر لیا تاکہ میں اُنہیں اپنا کام دِکھا سکوں کیونکہ کام دیکھ کر ہی اداکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔

حرا خان نے ڈائریکٹر کا نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ جب میں نے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے مجھ سے میرا کام نہیں مانگا بلکہ سیدھا آڈیشن کے لیے بُلا لیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ڈائریکٹر سے کہا کہ میں دوپہر کے تین بجے آڈیشن کے لیے آجاؤں گی جس پر اُنہوں نے کہا کہ آپ نے آڈیشن کے لیے رات 11 بجے آنا ہے اور آڈیشن کے لیے مختصر لباس پہننے ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ڈائریکٹر کی بات سُن کر حیران رہ گئی تھی، میں نے اُن سے کہا کہ میں اسکرین پر بولڈ لباس نہیں پہنتی اور نہ ہی اتنی رات کو آڈیشن کے لیے جاتی ہوں جس پر اُنہوں نے کہا کہ آپ بےفکر رہیں، یہ پرائیوٹ آڈیشن صرف پروڈیوسرز اور ہم ہی دیکھیں گے، اس کے علاوہ کوئی نہیں دیکھے گا۔

حرا خان نے مزید کہا کہ میں نے اُنہیں صاف انکار کرکے فون بند کیا اور پھر انڈسٹری کے دوسرے ڈائریکٹر کو سارا قصہ سُنایا جس پر اُنہوں نے مجھے کہا کہ یہ سب دھوکا اور فراڈ ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں