بغیر اجازت ویڈیوز کا استعمال بھارتی خبر رساں ایجنسی کا نیٹ فلکس پر مقدمہ

اے این آئی کا الزام ہے کہ ویب سیریز ’قندھار ہائی جیک‘ میں ان کی ویڈیوز اجازت کے بغیر استعمال کی گئیں


ویب ڈیسک September 09, 2024
فوٹو: فائل

بھارتی خبر رساں ایجنسی 'اے این آئی' نے مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

اے این آئی کا الزام ہے کہ ویب سیریز 'قندھار ہائی جیک' میں ان کی ویڈیوز اجازت کے بغیر استعمال کی گئیں۔

خبر رساں ایجنسی نے نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا کہ ان چار اقساط کو ہٹایا جائے جن میں ان کا مواد شامل ہے۔

اے این آئی کے قانونی مشیر نے کہا کہ نیٹ فلکس نے ان کی 'کاپی رائٹ فوٹیجز' اور 'ٹریڈ مارک' کو استعمال کیا۔

اس سے قبل بھی ویب سیریز میں ہائی جیکرز کے لیے بھولا اور شنکر کے نام استعمال کرنے پر تنازع کھڑا ہوا تھا جس کے بعد نیٹ فلکس انڈیا نے ناظرین کے لیے ڈسکلیمر میں تبدیلی کی اور ہائی جیکرز کے اصل اور کوڈ نام شامل کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں