لاہور پولیس کی زیر حراست موٹر سائیکل چور نے واش روم میں خودکشی کرلی

ملزم مجید کو اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن ڈویژن نے گرفتار کیا تھا، قبضے سے 12 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں، پولیس


سید مشرف شاہ September 10, 2024
علامتی تصویر

اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کی زیر حراست موٹر سائیکل چور نے واش روم میں خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم مجید کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن ڈویژن نے گرفتار کیا تھا، ملزم کے قبضے سے 12 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جس نے واش روم میں جاکر رسی سے لٹک کر خودکشی کی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے