حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی قیمت میں 174 روپے فی یونٹ اضافہ

صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا


ویب ڈیسک September 11, 2024
(فوٹو فائل)

حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی۔ قیمت میں 1.74 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا۔


حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا۔ بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی


نئی قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا اور بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔


بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں پر ہوگا۔ قبل ازیں نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ 6ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں