وزیر اعظم کی جانب سے قائم کمیٹی برائے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا اجلاس

گزشتہ سال دس لاکھ بچوں کو فری لیپ ٹاپس دینے کی وجہ سے پاکستان فری لانسنگ میں تیسرا بڑا ملک بن گیا، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک September 11, 2024
فوٹو- فائل

وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب اور شزہ فاطمہ کی مشترکہ صدارت میں وزیر اعظم کی جانب سے قائم کمیٹی برائے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں جدت اور تبدیلی سے فائدہ اٹھانا ہوگا اگر ہم نے جدید ٹیکنالوجی کو نہ اپنایا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ دور حکومت میں بھی جدید ٹیکنالوجی کے ادارے بنائے اور دس لاکھ بچوں کو فری لیپ ٹاپس دیے ان لیپ ٹاپس کی وجہ سے ہی پاکستان فری لانسنگ میں تیسرا بڑا ملک بن گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ تجارت کے تمام ضابطے ای کامرس کے ذریعے بدلنے کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں بھی ٹرانفارمیشن تبدیلیاں لا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ہم نے چین کی مدد سے ایک سیٹلائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے ہم ریمورٹ ایریاز میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت دے سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں