سنی دیول کی فلم ’بارڈر 2‘ قانونی تنازعے میں پھنس گئی

بھارت شاہ نے جے پی دتہ کے خلاف 2014 میں بمبئی ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا


ویب ڈیسک September 11, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکار سنی دیول کی فلم 'بارڈر 2' قانونی تنازعے میں پھنس گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت شاہ نے 'کمپلیٹ سنیما' میگزین میں ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ وہ اور بینا بھارت شاہ فلم 'بارڈر' کے انٹرنیشنل رائٹس کے مالک ہیں۔

1994 میں جے پی دتہ اور بھارت شاہ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ فلم کی آمدنی 50:50 کے تناسب سے تقسیم ہوگی، لیکن جے پی دتہ نے مالی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور منافع بھی نہیں دیا۔

بھارت شاہ نے جے پی دتہ کے خلاف 2014 میں بمبئی ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا، جو اب سول کورٹ میں چل رہا ہے۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو بھی جے پی دتہ کے ساتھ فلم 'بارڈر کے حقوق کے بارے میں کوئی ڈیل کرے گا، وہ اپنی ذمہ داری پر کرے گا، کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔