جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی نے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل کو قتل کردیا

گھر میں شادی کی تقریب کل ہی ختم ہوئی تھی، ملزمان نے علی الصبح کمرے میں سوئے ہوئے افراد کو قتل کیا اور فرار ہو گئے


ویب ڈیسک September 16, 2024
(فوٹو: فائل)

جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی نے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔


پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر ملزم عباس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے دونوں سگے بھائیوں اور 2 کزنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ سگے بھائیوں کے درمیان مکان کا تنازع چل رہا تھا۔


گھر میں شادی کی تقریب تھی جو کل ہی ختم ہوئی تھی۔ آج علی الصبح پانچ بجے کے قریب ملزم عباس گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور اندر سے دروازہ کھول دیا، جس پر دیگر ملزمان گھر میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے کمرے میں سوتے ہوئے چاروں افراد کو قتل کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


ملزم عباس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اپنے سگے بھائیوں اسد اور احمد کے علاوہ چچا زاد اظہر اور داماد امانت کو بھی قتل کیا۔


واقعے کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ گھر سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔


آر پی او گوجرانوالہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ایس پی سول لائن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں