پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ

پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل مریض تندرست ہے، وزارت صحت


ویب ڈیسک September 16, 2024
فوٹو : رائٹرز

پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے، 44 سالہ شخص کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران مشتبہ شخص کو الگ کیا، مریض پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل ہے اور تندرست ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ مؤثر اسکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے، ایئرپورٹس پر 6لاکھ 30 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہی ہے، عوام کو ایم پاکس سے محفوظ سے محفوظ بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کے لیے تمام تر اقدامات اور وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں