اریجیت سنگھ اور ایڈ شیران کی تاریخی پرفارمنس لندن میں کنسرٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے
شاندار پرفارمنس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں نے پرجوش ردعمل دیا ہے
بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار اریجیت سنگھ نے لندن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران کے ساتھ ایک ناقابل فراموش کنسرٹ میں پرفارم کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
اس شاندار پرفارمنس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی مداحوں نے پرجوش ردعمل دیا اور اس غیر معمولی جوڑی کو موسیقی کی دنیا کا نیا باب قرار دیا۔
اریجیت سنگھ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'لندن گزشتہ رات کا حیرت انگیز استقبال کرنے کے لئے آپ سب کا شکریہ۔ محبت اور شکرگزاری'۔
رواں برس مارچ میں ایڈ شیران نے ممبئی میں بھی شاندار کنسرٹ پیش کیا تھا جو ان کے 2024 کے ایشیا اور یورپ ٹور کا حصہ تھا، اس کنسرٹ میں انہوں نے بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ بھی پرفارم کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
ایڈ شیران نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھارت میں ان کا پہلا دورہ اور بولی وڈ ستاروں سے ملاقات ایک یادگار تجربہ تھا، جس کے بعد وہ بھارتی موسیقی کو بہت پسند کرنے لگے ہیں۔