پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری

عید میلاد النبی کی نسبت سے قرآن خوانی اور نعت خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا


ویب ڈیسک September 17, 2024
فوٹو- فائل

عید میلاد النبی کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے اپنی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد نواز شریف نے رائے ونڈ میں اپنے دیگر عزیز واقارب کے ہمراہ والدین اور اہلیہ کی قبروں پر حاضری دیتے ہوئے قبروں پر گل پاشی کی اور ان کی قبروں پر پھولوں کی چادریں بھی رکھی گئیں ۔

عید میلاد النبی کی نسبت سے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا نعت خوانوں نے نبی اکرم ﷺ کی شان میں گل ہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کیا۔

اس موقع پر محمد نواز شریف اور دیگر حاضرین نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں