ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش کے شواہد ملے ہیں امریکی انٹیلی جنس

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران دو بار قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 25, 2024
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران دو بار قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے

امریکی انٹیلی جنس ادارے نے قتل کی ایرانی سازش سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی آگاہ کرتے ہوئے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نے سابق صدر کو اطلاع دی کہ ان کو ایران کی طرف سے قتل کیے جانے کا خطرہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ قتل کی اس کوشش کا مقصد امریکا انتخابات پر اثر انداز ہونا اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

ایران نے امریکی سیکیورٹی ادارے کے اس الزام پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ماضی میں امریکی امور میں مداخلت کے حوالے سے امریکی دعوؤں کی تردید کرتا آیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی الیکشن ہوں گے اور اس سے قبل ہی انتخابی مہم کے دوران 2 بار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں سے ایک میں وہ زخمی بھی ہوئے جب گولی ان کے کان کو چھو کر گزری تھی۔

گزشتہ ماہ ہی امریکی حکام نے 46 سالہ پاکستانی نژاد ایرانی آصف مرچنٹ پر امریکی شخصیات کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے پر فردِ جرم عائد کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں