سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
فلم میں سلمان کے ساتھ راشمیکا مندنا، ستیاراج اور پرتیک ببر بھی اہم کردار ادا کریں گے
بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک ورک آؤٹ تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی فٹنس کے لیے انتھک محنت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔
یہ تصویر ان کی آنے والی فلم 'سکندر' کے لیے تیار ہونے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا اور ہدایت کار اے آر مرگدوس ہیں، جو اس فلم کو 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سلمان خان کے مداح فلم کے لیے بہت پُرجوش ہیں کیونکہ ناڈیاڈ والا کی کامیاب پروڈکشنز اور مرگدوس کی منفرد کہانی سنانے کی مہارت سے فلم 'سکندر' سے بڑی توقعات وابستہ کردی ہیں۔
تصویر میں سلمان خان اپنی شاندار فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، جس سے ان کے شدید محنت، ورک آؤٹ اور نئے کردار کے لیے تیاری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا، ستیاراج اور پرتیک ببر بھی اہم کردار ادا کریں گے۔