بھارت مودی سرکار نے ایک اور مسجد کو مسمار کردیا

سبحانیہ مسجد 25 سال قبل تعمیر کی گئی تھی اور تمام قانونی دستاویز بھی موجود ہیں، مسجد کمیٹی


ویب ڈیسک September 26, 2024
سبحانیہ مسجد 25 سال قبل تعمیر کی گئی تھی اور اس کے تمام قانونی دستاویز بھی موجود ہیں، مسجد کمیٹی

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتظامیہ نے غیرقانونی تجاوزات کی آڑ میں 25 سال قبل تعمیر کی گئی مسجد کے ایک حصے کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں میونسپل ادارے کے اہلکار سبحانیہ مسجد کو بغیر کوئی نوٹس دیے منہدم کرنے مشینری سمیت پہنچ گئے۔

جس پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور متعصبانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

امام مسجد اور مسجد کمیٹی نے تعمیرات سے متعلق تمام دستاویز فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی لیکن انتظامیہ نے ایک نہ سنی اور مسجد کے ایک حصے کو مسمار کردیا۔

مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اپوزیشن جماعت کانگریس کے ہندو رکن اسمبلی ورشا سنگواڈ بھی مسجد کی مسماری کے خلاف مسلمانوں کی حمایت میں سامنے آگئے۔

ورشا سنگواڈ نے مسلم آبادی کو یقین دلایا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے مداخلت کی درخواست کی ہے جس پر انھوں نے مسجد کی مزید مسماری کو فی الحال رکوا دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود میونسپل ادارے کے اہلکار اپنی مشینری کے ہمراہ چلے تو گئے لیکن 8 روز بعد دوبارہ آنے کی دھمکی دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں