پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید

ڈاکوؤں کیخلاف ریڈ کے دوران پولیس کانسٹیبل طاہر کو گولیاں لگی تھیں


ویب ڈیسک September 26, 2024
ڈاکوؤں کیخلاف ریڈ کے دوران پولیس کانسٹیبل طاہر کو گولیاں لگی تھیں (فوٹو: فائل)

پنجاب کے شہر چکوال میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ فورس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ چکوال پولیس ٹیم نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کلر کہار رتہ گاؤں جنگل میں ریڈ کیا، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل طاہر کو پیٹ اور بازو میں فائر لگے ، دوران علاج ہسپتال میں جام شہادت نوش کیا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں 02 ڈاکو ہلاک، 03 گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ایلیٹ کانسٹیبل طاہر شاہ نے فرض کی راہ میں ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، آئی جی پنجاب کی شہید کے اہل خانہ سے تعزیت، دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں