ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے 21 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوؤں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی


ویب ڈیسک September 28, 2024
لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوؤں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی

فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے 21 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 ڈاکوؤں نے 4 گھروں میں لوٹ مار کرتے ہوئے 7 لاکھ روپے، 10 تولے زیور اور موٹر سائیکل چھین لیں۔ بعدازاں، لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوؤں نے 21 سالہ لڑکی سے زیادتی بھی کی۔

دوران واردات لڑکی سے زیادتی کی اطلاع پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی۔

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں، تمام ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔

ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ عورتوں کی عصمت دری کے واقعات میں ملوث ملزمان معاشرے کے ناسور ہیں۔

دوسری جانب واقعہ پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں