جماعت اسلامی کا ملک بھر میں حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان

اتوار کو ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر احتجاج کے اختتام پر حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، حافظ نعیم


ویب ڈیسک September 28, 2024
فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے ملک بھر میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل اتوار کو ملک بھر میں جماعت اسلامی کی جانب سے ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے خلاف دھرنے دیے جائیں گے اور اختتام پر حسن نصراللہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

یہ بھی پڑھیں: حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی، فضل الرحمان

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے عوام اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں، عوام کل ملک بھر میں لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی طاقتوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں