کم وقت میں چاپ اسٹکس سے سب سے زیادہ چاول کے دانے کھانے کا ریکارڈ

سمیہ خان نے 27 چاول کے دانے کھانے کا سابق ​​ریکارڈ توڑا جو اپریل 2022 میں اسٹینفورڈ، کیلیفورنیا میں قائم کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 29, 2024
[فائل-فوٹو]

چاپ اسٹکس سے چاول کے بہت سے دانے بیک وقت پکڑنا، بظاہر ایک ناممکن کام لگتا ہے۔ تاہم ایک بنگلہ دیشی خاتون سمیہ خان نے اس مشکل کام کو انجام دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس کارنامے کو ددکھایا گیا۔ کلپ میں سمیہ خان ایک منٹ میں چاپ اسٹکس سے چاول کے 37 دانے کھاتی دکھائی گئی ہیں۔



چاول کے سب سے زیادہ دانے ایک منٹ میں چاپ اسٹکس کا استعمال کرتے ہوئے کھانے کے بعد سمیہ خان نے اپنی کامیابی کا جشن منایا۔ ویڈیو کو گنیز ورلڈ ریکارڈ اور سرکاری سطح پر حیرت انگیز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق، سمیہ خان نے ایک منٹ میں چاپ اسٹکس سے 27 چاول کے دانے کھانے کا سابق ریکارڈ توڑا جو اپریل 2022 میں اسٹینفورڈ، کیلیفورنیا میں قائم کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں